دماغ کو صحت مند رکھنے کے لئے یہ کام کریں۔
اعتماد ٹی وی! انسان کا دل و دماغ ایک ایسا حصہ ہے جو کہ کبھی بھی آرام نہیں کرتا ۔ یہاں تک کہ انسان سو بھی جاتا ہے دماغ نہیں سوتا اور نہ وقفہ لیتا ہے ۔ اس لئے انسان کی ذمے داری ہے کہ اس کی دیکھ بھال کریں لیکن انسان کی اپنی عادتیں انسان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔
ان عادات میں پہلے نمبر پر ناشتہ چھوڑنا ہے ناشتہ دن کی پہلی خوراک ہے جو کہ انسان کے لئے بہت اہم ہے ۔ اکثر لوگ ناشتہ کئے بغیرہی کام پر چلے جاتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔سونے کی وجہ سے انسان کئی گھنٹوں تک بھوکا رہتا ہے اس لئے اس کو ناشتے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے دماغ کے خلیے کمزور ہو جاتے ہیں۔
اضافی کھانا ایک بری عادت ہے اضافی کھانا کھانے سے جسم کا وزن بھی بڑھ جاتا ے جس کی وجہ سے انسان کی شریانیں سخت ہو جاتی ہیں جو کہ دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔اس لئے کھانا ہمیشہ اعتدال کے ساتھ کھانا چاہیے۔ اور چینی کا زیادہ استعمال ترک کردیں ۔