تیراکی کرتے ہوئے شخص کو مگر مچھ نے پکڑ لیا۔
تیراکی کرتے ہوئے شخص کو مگر مچھ نے پکڑ لیا۔
امریکی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص فلوریڈا کی ایک جھیل میں سیر و تفریح کے لئے گیا اور وہ شخص وہاں ڈرون کے ذریعے ویڈیو بھی بنا رہا تھا ۔
اس لئے اس شخص کے ساتھ ہوئے واقعے کو ڈرون نے قید کر لیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص جھیل میں تیراکی کر رہا تھا ۔
تیراکی کے دوران ہی ایک 12فٹ لمبا مگر مچھ تیرتا ہوا اس شخص کے قریب آیا ۔ وہ شخص اس بات سے بے خبر تھا ۔
مگر مچھ نے اس شخص کے سر اپنے منہ میں دبا لیا۔ لیکن اس شخص نے اپنے حواس کو بحال کر تے ہوئے مگرمچھ کا منہ بند ہونے سے پہلے ہی دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا ۔
اس حرکت کی وجہ سے مگر مچھ کو بھی پریشان کر دیا کہ آخر کار اس شخص نے ہمت دکھائی اور وہ مگر مچھ دور ہو کر کنارے پر چڑھ آیا۔
وہاں سے گزرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا اور ایمرجنسی سروس کو کال کیا جنہوں نے موقعے پر پہنچ کر اس شخص کو ہسپتال پہنچایا ۔
ڈاکٹر نے چیک اپ کیا جس میں ثابت ہوا کہ اس شخص کو کھوپڑی اور جبڑے کو نقصان پہنچا تھا جس کو سرجری کر کے ٹھیک کیا گیا ۔ صحت یاب ہونے کے بعد اس شخص کو گھر بھیج دیا گیا۔