ٹیلی تھون کے ذریعے عمران خان نے ریکار ڈ امداد جمع کر لی۔
ٹیلی تھون کے ذریعے عمران خان نے ریکار ڈ امداد جمع کر لی۔
ملک میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے حکومت اور آرمی چیف سب سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کریں۔
ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے ٹیلی تھون سرو س کے ذریعے امداد جمع کرنے کا بیڑا اُٹھایا ۔
عمران خان سے پہلے کسی سیاستدان نے اس طرح ٹیلی تھون سروس کا آغاز نہیں کیا تھا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
عمران خان کی ٹیلی تھون سروس پر پہلی کال باکسر عامر خان نے کی اور انھوں نے سیلاب زدگان کے لئے 5 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ۔
ٹیلی تھون سروس کے ذریعے آواز نہ پہنچاننے کے باعث عمران خان نے باکسر عامر خان سے معافی مانگی کہ انھوں نے عامر خان کو پہچانا نہیں۔
امداد جمع کرنے کے خیبر بینک میں اکاؤنٹ بنایا گیا جس کا نام سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے پی رکھا گیا ۔
باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک کی موجود ہ صورتحال کو دیکھ کر میں اور یو ایس اے میں میرے جتنے بھی دوست ہیں وہ پریشان ہیں۔ اللہ سب کو اپنے حفظ امان میں رکھے۔