سانپو ں کا درد محسوس کرتے ہوئے سائنسدانوں نے روبوٹ تیا ر کرلیا۔
سانپو ں کا درد محسوس کرتے ہوئے سائنسدانوں نے روبوٹ تیا ر کرلیا۔
اللہ تعالیٰ نے سانپ کو ٹانگوں سے محروم رکھا ہے اوریہ پیٹ کے بل رینگتا ہے ۔ لیکن سائنس کا ہمیشہ سے ان باتوں سے ٹکراؤ رہا ہے ۔
سائنسدان آئے روز ایسا کچھ نہ کچھ کرنے میں مشغول رہتے ہیں جس سے کہ وہ نیا ایجاد کر کے دنیا پر بڑائی ثابت کر سکیں ۔
ایسے ہی امریکی انجینئیر اور یوٹیوبر ایلن پان نے کیا۔ انھوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جس کی وجہ سے سانپ بھی ٹانگوں پر چل سکے گا ۔
اس روبوٹ کا چار ٹانگیں لگائی گئیں ہیں۔ ایلن نے ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک ٹیوب اور مختلف آلات کی مدد سے ایسا چھپکلی کی شکل جیسا ماڈل تیا ر کیا ہے
جس میں اگر سانپ کو رکھا جائے تو ایسا لگے گا کہ سانپ چار ٹانگوں پر چل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ماڈل کو ایسا بنایا گیا ہے کہ اگر اس میں ایک طرف سے سانپ داخل ہو جائے تو ہ وائرلیس ریموٹ کے حامل روبوٹ کی مدد سے 4 ٹانگوں پر چلنا شروع ہو جائے گا ۔
لیکن اس میں سے سانپ باآسانی باہر نکل سکتا ہے۔اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس کے دل میں سانپوں کے لئے بہت درد ہے اس لئے اس نے یہ ربو ٹ تیا رکیا ہے۔