توہمات سے دور رہیں اور نظر اُتارنے کی خاص دعا پڑھیں۔
توہمات سے دور رہیں اور نظر اُتارنے کی خاص دعا پڑھیں۔
برصغیر پاک و ہند میں مسلما ن اور ہندو اکھٹے رہے ہیں اور اس طرح ایک دوسرے کی اچھی اور برُی عادتیں ساتھ لے کر آئے ہیں۔
جیسے کہ ذات پات کا نظام ، توہمات وغیرہ۔ ہمارے جب بھی کسی بچے یا بڑے کو نظر لگ جاتی ہے تو اس کی نظر اُتارنے کے ناریل توڑا جاتا ہے۔
مرچیں وار کر نظر اُتاری جاتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے اگر کسی کو نظر لگ جائے تو وہ ان توہمات میں پڑنے کی بجائے خود بھی نظر اُتار سکتا ہے
اس کے لئے جو سنت کا طریقہ ہے اس میں رات کو سونے سے پہلے سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کو تین تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک مار لیں۔
اس کے علاوہ آیت الکرسی کو بھی عادت بنائیں رات کو سوتے وقت 1 مرتبہ 3 یا پھر 7 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر سویا کریں۔
سورۃ البقر ہ کی آخری دو آیات بھی پڑھیں ان کو پڑھنے سے شیطان گھر میں داخل نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نظر بد کی خاص دعا ہے “اعو ذبکلمات اللہ التامۃ من کل شیطان وھامۃ و من کل عین لامۃ۔
اللہ تعالیٰ ہی انسان کا محافظ ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی بھی حفاظت کرنے والا نہیں ہے ۔ اس لئے توہمات سے دور رہیں اور اللہ سے دعا کریں۔