ایسا ڈرائی فروٹ جو کہ دماغ کو بلٹ ٹرین سے زیادہ تیز رفتا ر بنا دے۔
ایسا ڈرائی فروٹ جو کہ دماغ کو بلٹ ٹرین سے زیادہ تیز رفتا ر بنا دے۔
ڈرائی فروٹ سے مراد خشک میوہ جات جو کہ اپنی الگ اہمیت اور خاصیت رکھتے ہیں۔ کچھ ڈرائی فروٹس ایسے ہیں
جو کہ صحت اور بالوں کی افزائش، جلد کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ڈرائی فروٹ میں اخروٹ خون بنانے کے لئے سب سے زیادہ اہم خیال کیا جاتا ہے۔
اخروٹ کی شکل انسانی دماغ جیسی ہے جو کہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ انسان کے دماغ کے بہت مفید ہے اسکے استعمال سے
انسانی صحت کو طاقت کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی شادابی میسر آتی ہے اخروٹ کے استعمال سے بال بھی چمک دار ہوتے ہیں اور دماغ بھی تیز ہوتا ہے ۔
اخروٹ کو زمانہ قدیم سے جسمانی فوائد اور ذائقے کے حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے ۔ اخروٹ کا تیل اور اس کا چھلکا اور اس کے اند ر سے نکلنے والا گودا بھی انسانی دماغ اور بالوں کو تقویت بخشتا ہے ۔
اخروٹ میں کیلشیم ، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسی دھاتیں پائی جاتی ہیں۔ جو کہ ہڈیوں اور پٹھوں کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق اگر اخروٹ شوق سے کھایا جائے تو ہڈیاں مضبوط ہو جاتی ہیں۔اس میں موجود قدرتی اجزاء آنکھوں کی بینائی کو بھی تیز کرتے ہیں
اور آنکھوں کی چمک میں اضافہ کرتے ہیں۔ اخروٹ کے استعمال سے کینسر جیسے مرض سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ گرمی کے موسم میں اخروٹ کا استعمال کم کریں۔