نمبر کم دینے پر طالب علموں نے استاد کو بے حال کر دیا۔
نمبر کم دینے پر طالب علموں نے استاد کو بے حال کر دیا۔
بھارت میں ایک سکول کے طالب علموں کو استاد نے امتحان میں نمبر کم دئیے جس کے بعد طالب علموں نے اساتذہ کو درخت سے باندھ کر برا سلوک کیا ۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع دومکا میں واقع ایک گاؤں کے سرکاری سکول میں پیش آیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ درجن بھر طالب علموں نے اپنے تین ٹیچرز کو ایک پیٹر کے ساتھ باندھ کر رکھا ہوا تھا
ویڈیو میں طالب علم کہہ رہا ہے کہ ویڈیو بناؤ ان کی اور پورے ملک اور پوری دنیا کو دکھا ؤ انھوں نے غلطی ہے تو بھگتنا تو پڑے گا ہی ۔
بتایا گیا ہے کہ نویں کلاس کے طالب علمو ں نے یہ کام کیا ہے کلاس میں کل 32 تعداد میں طالب علم تھے جن میں سے 11 طالب علمو ں کے نمبر کم آئے
اور ان گریڈ ڈبل ڈی آئے جس کو فیل ہی سمجھا جاتا ہے اس پر انھوں نے اپنے ٹیچرز کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے ۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ایف آئی ار درج نہیں کی گئی نہ ہی کوئی تحریر شکایت کی گئی ہے۔
گوپی کندر پولیس سٹیشن کے انچارج نیتا نند بھوکتہ نے میڈیا کو بتایا جب انھوں نے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا
تو انھوں نے یہ کہہ کر ایف آئی آر درج کروانے سے انکار کر دیا ہے ۔ اگر وہ ایف آئی آر درج کرائیں گے تو طالب علموں کا کیرئیر بھی ختم ہو جائے گا۔