عمران خان نے اپنے بیانات توڑنے مڑوڑنے پر آخر کار خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان نے اپنے بیانات توڑنے مڑوڑنے پر آخر کار خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستا ن کے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اپنے بیانات کی وجہ سے بہت ٹرول کئے جاتے ہیں
جس پر سیاسی مخالفین اور فوج کے ساتھ ساتھ عدالت بھی ان سے نالاں نظر آتی ہے ۔ آج عمران خا ن نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اب مزید چپ نہیں بیٹھیں گے ۔
انھوں ن ٹوئٹ کی میں اس پروپیگنڈے پر نظر رکھے ہوئے ہوں جو پی ڈی ایم نامی گروپ مل کر میرے خلاف کر رہا ہے ۔
ان تمام معاملات کی اصل وجہ وہ خوف ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ان میں پھیل رہا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین کا کہنا ہے کہ ہمارے کامیاب جلسے ان لوگوں کے لئے شرمندگی و خوف کا باعث ہیں۔
آج پشاور کے جلسے میں ان سب کو اس کا باضابطہ جواب دونگا جو مجھے اس حوالے سے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میرے الفاظ کو توڑ مڑوڑ کر اپنی مرضی کے مطلب نکال رہے ہیں۔ اب بس بہت ہوگیا۔