Headlines

    صبا قمر اور بلال سعید کے مسجد میں ڈانس کی حقیقت سامنے آگئ، تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

    لاہور (اعتماد نیوز) محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگیئ۔

    یہ تحقیقاتی ٹیم بلال سعید اور صبا قمر کے مشہور و معروف مسجد وزیر خان میں کیا جانے والے ڈانس کی حقیقت جاننے کے لئے تشکیل کی گئ تھی۔ کیونکہ ان دو اداکاروں کی وڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ تھی۔ جس میں ان دونوں میاں بیوی کو ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ عوام نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ محکہ اوقاف کو بھی مسجد کی بے حرمتی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر محکمہ اوقاف نے اس برے میں تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: تم اپنے محمدؐ کو مدد کیلئے کیوں نہیں بلاتے؟

    رپوڑٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرکے مسجد وزیر خان میں رقص کیا۔

     

    Advertisement

    نجی خبر رساں ادارہ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، محکہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کی اور رقص کیا۔

     

    مزید پڑھیے: تبت کی پہاڑیوں پر پایا جانے والا سیاہ ہیرا

    Advertisement

    دوسری طرف حکومتی مشینری نے بھی خوش کے ناخن لئے اور مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے ڈانس کی عکس بندی کے بعد، محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

     

    مزید پڑھیے: گرمی میں پسینے کی بدبو دُور کرنے کا طریقہ

    Advertisement

    ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے مطابق مسجد وزیر خان میں ڈانس کے ذمہ دار مینجر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مساجد میں اب سے صرف نکاح پڑھانے کی اجازت ہو گی، لیکن دلہا دلہن کو فوٹو شوٹ کی اجازت نہ ہو گی۔