شاہد آفریدی کی بیٹی نے بھارتی جھنڈا اسٹیڈیم میں لہرایا، آفریدی نے اصل وجہ بتا دی

شاہد آفریدی نے بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کی وجہ بتادی ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بوم بوم آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم کو لہرانے کی وجہ بتا دی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ بیٹی نے بھارتی پرچم لہرایا ۔ لیکن ایسا کرنے کی وجہ صرف اتنی تھی کہ اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم دستیاب نہیں تھا ۔

Advertisement

 

اس لئے بیٹی کو جو جھنڈا ملا اس نے لہرانا شروع کر دیا۔ آفریدی کی بیٹی نے ایسا 4 ستمبر 2022 کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران کیا جب پاکستان اور بھارت کا میچ تھااور اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

 

Advertisement

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں صرف 10 فیصد عوام ہی پاکستان کی تھی باقی سارا اسٹیڈیم بھارتی شائیقین سے بھرا ہوا تھا۔

 

کپتان کا کہنا ہے کہ ان کو جب اپنی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی تو وہ اس کو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے لئے کشمکش کا شکار تھے۔ آخر کار انھوں نے ویڈیو اپ لوڈ کردی ۔ صارفین نے اس وجہ سے ان کو ٹرول بھی کیا۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago