ہمارے پیارے نبیﷺ کو کھانے میں کیا غذائیں پسند تھیں ؟

ہمارے پیارے نبیﷺ کو کھانے میں کیا غذائیں پسند تھیں ؟

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

حضرت محمد ﷺ کی  پسندیدہ ترین غذاؤں میں کیا شامل تھا ؟ اتنا تو تاریخ کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ حضورﷺ کی سبزیوں میں پسندیدہ سبزی  کد و تھا ۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

جس کی بعض کتابوں میں روایات بھی موجو دہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ حضورﷺ کو  گوشت بھی بہت پسند تھا۔

 

 

Advertisement

 

 

زیادہ تر ان کو دستی ، گردن اور پیٹھ کا گوشت پسند تھا اس کے ساتھ ساتھ پہلو کی ہڈی کا شوربہ جس میں وہ روٹی بھگو کر تناول فرماتے تھے۔   اس سے بھی خاص رغبت تھی۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

پسندیدہ چیزوں میں شہد ، سرکہ ،  ککڑی، کھچڑی،  خربوزہ،  مکھن  اور لوکی وغیرہ  شامل تھیں۔ اس کے علاوہ دودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال بھی پسند تھا

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

اور مکھن لگا کر کھجور کھانا بھی ان کے ذوق میں شامل تھا۔ کھرچن جو دیگ کی آخری تہہ ہوتی ہے اس سے بھی خاص انس تھا۔  “جو” کے ساتھ ستو بھی استعمال فرماتے تھے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

ایک مرتبہ بارگاہ رسالت ﷺ میں ستو  بادام کے ساتھ پیش کئے گئے  تو  یہ کہہ کر انکار کیا کہ یہ امیروں کی غذا ہے ۔   گھر میں جب شوربہ بنتا تو فرمائش کر کے زیادہ بنواتے تا کہ ہمسایوں کو بھی دیا جائے ۔

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

پینے کی چیزوں میں نمبر ایک پر میٹھا پانی شامل ہے اس کے علاوہ اس کچی لسی، شہد کاشربت  بھی پسند تھا جو کہ اکھٹے ہوکر مل بیٹھ کر کھانے پینے کی  تلقین فرماتے۔

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

آنحضورﷺ نے  سونے چاندی کے برتنوں میں   کھانا بالکل حرام فرمادیا تھا  کانچ، مٹی ، تابنہ اور لکڑی کے برتنوں کو استعمال میں لاتے رہے ،

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

دستر خوان پر ہمیشہ ہاتھ دھونے کے بعد جوتا اُتار کر بیٹھتے ، سیدھے ہاتھ سے کھانا کھالیتے اور اپنے سامنے کی طرف سے کھانا کھانا شروع کرتے ۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

کھانے کے لئے جب بھی کوئی چیز آتی تو سب میں شئیر کرتے ۔ پانی غٹ غٹ کی آواز کئے بغیر پیتے اور تین بار پیالہ منہ سے الگ کر کے  سانس لے کر پیتے تھے۔

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

ہر بار آغاز میں بسم اللہ اوراختتام پر الحمداللہ   ضرور پڑھتے۔ کھانے پینے کی چیزوں کو  سونگھنا اور ان  میں پھونک مارنا بالکل  پسند نہیں تھا۔ کھانے کی چیزوں کو ڈھاپنے کا حکم بھی دیتے۔  (سیرت النبی ، ازمولانا شبلی نعمانی)

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago