چینی اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ۔
چینی اور آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ۔
ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا کہ اسلام آباد کے رہنے والے سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبو رہیں
اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100 کلو تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور ، کراچی میں چینی میں 95 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
جبکہ لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے کلو ہے فیصل آباد، حیدر آباد ، گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 88 روپے ہے
اس طرح سرگودھا ،ملتان اور بنوں میں چینی کی قیمت 85 روپے ہے۔ آٹے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آٹا جو کہ 65 فی کلو دستیاب تھا۔
اس کی قیمت میں یکمشت اضافہ کر کے 155 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے ۔ عوام اس وقت روٹی سے بھی مجبور ہو گئی ہے
دیہاڑی دار طبقے کے لئے یہ سب بہت مشکل ہو رہا ہے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیاء مہنگی بییچی جار رہی ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔