عمران خان کے متنازع بیانا ت پر مریم نواز کی تنقید
عمران خان کے متنازع بیانا ت پر مریم نواز کی تنقید
عمران خان کا شمار ایسے افراد میں ہونا شروع ہو گیا ہے جو اپنے الفاظ کو تول کر نہیں بولتے ۔ ایسا اکثر سیاست دانو ں سے ہوتا رہتا ہے لیکن عمران خان کا معاملہ اس لئے سنجیدگی اختیار کر جاتا ہے کہ یہ ہمارے پیارے رسول ﷺ کے متعلق بات کرتے ہیں ۔
اپنے جلسوں میں یہ نبی آخری الزماں ﷺ کی سیرت کی مثال دیتے ہوئے الفاظ کی ادائیگی کا رُخ ہی بدل دیتے ہیں ۔
ایسے ہی سوشل میڈیا پر عمرا ن خان کے حوالے سے دو تصاویر شائع ہوئی ہیں جن کے مطابق عمران خان نے باقاعدہ قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “جس نے بھی سپورٹ نہیں کی اس نے شرک کیا” اس کے ساتھ باقاعدہ قرآن مجید کی آیت بھی تحریر کی گئی ہے۔ جو کہ سورۃ القمان سے لی گئی ہے “اِنَّ الشِّر کَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ۔ ترجمہ “یقین جانو شرک بڑا بھاری ظلم ہے”۔
اس کے علاوہ سورۃ یوسف کی آیت بھی لکھی گئی ہے ” وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِٱللَّهِ إِلَّا وَهُم مُّشْرِكُونَ”۔ترجمہ” اور نہیں ایمان رکھتے ان میں سے اکثر اللہ پر مگر اور یہ کہ وہ شرک کرتے ہیں”۔
اس کے بعد یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ جس نے مجھ سے بغاوت کی اس نے شرک کیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی مکروہ سیاست کو اپنے پاس رکھیں اور مذہب کو استعمال نہ کریں۔ عمران خان کی جانب سے اس وقت ان تصاویر سے متعلق کوئی بھی جواب نہیں آیا۔