انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ کی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجے اور نیچے آ گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجود کپتان بابر اعظم پر قسمت خاصی مہربان رہی تھی کہ انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ۔
اور بہت عرصے تک اس پر قابض رہے لیکن اب ان سے ان کا مقام چھن گیا ہے مقام چھیننے والا کوئی اور نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم ہی کے دوسرے کھلاڑی محمد رضوان ہے۔
ایشیا کپ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ اور تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ اب دوسرے نمبر سے بھی نیچے آ گئے ہیں اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکم نے چھینی ہے ۔
دوسرے ٹاپ 10 بلے بازوں میں سوریا کمار چوتھی ، ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر ایرون فنچ چھٹی ، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آئی ہے جن کی تعداد 771 ہے جبکہ ایڈم مارکرم کے 792 پوائنٹس ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز کھلاڑی محمد رضوان 810 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ جبکہ آل راؤنڈرز اور باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل ہی نہیں ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More