ہم چاہیں تو آج ہی پنجاب حکومت کو گھر بھیج دیں۔خواجہ آصف
ہم چاہیں تو آج ہی پنجاب حکومت کو گھر بھیج دیں۔خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی لانے کے لئے وفاقی حکومت کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کرنے سے سیاست میں استحکام آئے گا۔
ایک انٹرویو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم بے بس نہیں ہیں۔ جو یہ سمجھ رہیں ہیں پنجاب ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو یہ ان کی بھول ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق ہمارے پاس پنجاب حکومت تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔لیکن ہم وقت دیکھ کر ہی اس کا استعمال کریں گے۔ وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں جاری جو بھی غیر یقینی صورتحال ہے وہ ختم ہو گی ہم اسی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی سے غیریقینی صورتحال میں استحکام آئے گا۔
مخالفین کو بھی پتہ چلے گا کہ مسلم لیگ ن کیا کر سکتی ہے ۔ عمران خان نے آرمی چیف کی ملازمت مدت میں توسیع کی بات کر کے اس کو متنازع بنادیا ہے عمران خان کون ہوتے ہیں اس پر رائے دیتے والے۔ یہ فیصلے ایسے نہیں ہوتے جب وقت آئے گا سب واضح ہو جائے گا۔