نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ کہ آئندہ ماہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔
نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ کہ آئندہ ماہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔
نجی ٹی وی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو گی
جبکہ اس کے برعکس ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان سامنے آیا ہے ۔ پیٹرول کی قیمت میں جو کمی ہو گی وہ تقریباً 9.62 پیسے کی ہو گی ۔
قیمتوں میں یہ کمی 16 ستمبر سے ہو سکتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت اگر 9.62 پیسے کم ہوتی ہے تواس کے بعد پیٹرول کی قیمت 226 روپے تک ہو گی
۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.04 روپے کے اضافہ ہونے کے بعد اس کی قیمت 247.26 سے زیادہ ہو کر 250.30 روپے تک ہو گی۔
انڈسٹریل ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت پہلے بھی 15 فیصد تک بڑھائی جا چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے
جو کہ 217.81 روپے سے زیادہ ہو گر 225.63 روپے ہو گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 18.74 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔