ایسی سبزی جس کے استعمال سے ہڈیوں میں گودا پیدا ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کی صحت و افزائش کے لئے سبزیاں اور پھل عطا کئے جن کے استعمال کے فائدے ہوتے ہیں۔ جیسے کہ اروی ایک لیس دار ، مزیدار اور جڑ والی
پسندیدہ سبزی ہے ۔ اس کی کاشت پاکستان سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں ہوتی ہے۔ اس میں سفید رنگ کا مغز ہوتا ہے۔
یہ سبزی خوش گوا ر ذائقے والی ہوتی ہے۔ ارو ی کو سبزی کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ اس کے پتے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
لیکن پاکستان میں اس کے پتوں کو کھانے کا رواج نہیں ہے۔ اس میں بہت سے غذائی اجزاء اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن مین میگنیشم ، پوٹاشیم اور وٹامن ای شامل ہوتے ہیں۔
اس کے استعمال سے ہڈیوں میں گودا پیدا ہوتا ہے اروی کا لیس گھٹنوں اور جوڑوں کے لئے مفید ہے ، انسان کے ہڈیوں اور جوڑوں میں جو لیس کم ہوجائے اروی کا لیس اس کو دوبارہ پیدا کرتا ہے۔
آنتوں کی خشکی دور کرنے کے لئے بھی اروی بہترین غذا ہے۔ اروی کے استعمال سے سینے کی خشکی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
یہ بلڈ پریشر کو قابو رکھتی ہے اور دوران خون کو رواں کرتی ہے جس سے بلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے۔ جلدکے امراض کے لئے بھی فائدہ مند ہے ۔
جسم کی شکنیں اور خشکی کو دور کرتی ہے دل کو صحت مند بناتی ہے کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتی ہے۔ اس میں موجود فائبر بیڈ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے لئے یہ مفید سبزی ہے ۔ اس سے دودھ پلانے والی خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے جلد میں جو گلٹیاں اور گانٹھیں بنتی ہیں
یہ ان سے چھٹکار ا دلاتی ہے۔ اروی کے پتوں کا رس لے کر اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے گلٹیوں والی جگہ پر لگانے سے یہ ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
اروی ایک بادی سبزی بھی ہے جسم میں بلغم بناتی ہے اگر اس کو چھیل کر نمک لگا کر دھویا جائے اور لیموں چھڑک کر گرم مصالحوں میں اس کو پکایا جائے تو اس کا بادی پن دور ہوجاتا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More