ہونٹ انسانی جسم کی خوبصورتی ہوتی ہے لیکن سردیوں میں ان کی حفاظت کے لئے پریشان مت ہو، یہ آزمائیں۔

موسم سرما میں ہونٹوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

ہونٹ انسانی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں لیکن موسم سرما میں جلد خشک ہو جاتی ہے اس کی نمی کم ہو جاتی ہے

اس کا اثر ہونٹوں پر بھی ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہونٹ ک ٹے پھ ٹے ہوتے ہیں۔ شاعر بھی محبوب کے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی سے تشبیہ دیتے ہیں۔

Advertisement

انسانی جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور قدرتی طور پر ان کا گلابی پن بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے چند ٹوٹکے قابل استعما ل ہیں۔

شہد قدرت کا عطاکردہ انمول تحفہ ہے اس میں شفا ہے ۔ یہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ایک محفوظ ترین گھریلو نسخہ ہے۔

سونے سے قبل ہونٹوں پر شہد کی تھوڑی مقدار لگاکر اس کا ہلکا سا مساج کریں۔ صبح اُٹھ کر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں کی خشکی اور سیاہی ختم ہو جائے گی۔

Advertisement

سبز چائے کے استعمال کے بعد اس کے ٹی بیگز کو سنبھال کر رکھیں اور اس کو ہونٹوں میں دبا کر 3 سے پانچ منٹ تک رکھیں ایک دن میں تین سے چار بار استعمال کریں۔ اس سے ہونٹ نرم ملائم ہو جائے گا۔ ؎

چینی کے دانوں میں زیتون کے تیل کے چند قطرے ملا کر ہونٹوں پر لگا لیں۔ 3 سے پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔

گھی کے چند قطرے رات کوسونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں ۔ صبح اُٹھ کر منہ دھولیں اس سے بھی ہونٹوں کے مردہ خلیوں کو زندگی مل جاتی ہے۔

Advertisement

لیموں کے رس ایک چمچ بالائی میں ملا کر استعمال کریں تو اس سے ہونٹ دلکش نظر آئیں گے۔ ایک چمچہ گلیسرین اور ایک چمچہ عرق گلاب کو اچھی طرح سے مکس کریں اور سونے سے قبل اس کو ہونٹوں پر لگا لیں۔ اس سے ہونٹوں کی دلکشی بڑھ جا ئے گی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago