ستر سال بعد چیتوں نے واپس آنا قبول کر لیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر افریقی ملک نمبیا سے ایک معاہدے کے تحت
8 چیتوں کی پہلی کھیپ بھارتی شہر گوالیار پہنچی جنہیں ریاست مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں رکھا جائے گا ۔
بھارتی حکام کے مطابق کونونیشنل پارک میں چیتوں کے لئے معیاری جگہ ، چراگاہیں موجود ہیں ان چیتوں میں پانچ مادہ اور تین نر چیتے موجود ہیں۔
جن کی عمریں دو سے چھ سال کے درمیان ہیں ۔ ان چیتوں کو جنگل میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جنگل میں چھوڑنے سے قبل ان کو ایک ماہ کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے بھی 12 چیتے لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تا ہم اس سلسلے میں ابھی دو نوں ممالک کے مابین بات چیت جاری ہے ۔ چیتوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ بوئنگ 747 طیارے پر نمیبیا سے بھارت بھیجا گیا ہے ،
دوران سفر جہاز میں ویٹر نری ڈاکٹر ز اور تین ماہر حیاتیات بھی چیتوں کے ہمراہ تھے۔
گوالیار سے چیتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے کونونیشنل پارک میں منتقل کیا گیا جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے
ان کو پارک میں چھوڑا، بھارت میں 1952 کے بعد سرکاری طور پر چیتے معدوم ہو گئے تھے اور یہ دنیا کے تیز ترین زمینی جانور سمجھے جاتے ہیں۔ جو کہ 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More