دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ میں خاتون کی ٹا پ پوزیشن۔
دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ میں خاتون کی ٹا پ پوزیشن۔
بھارتی ذرائع کے مطابق سری نگر جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جن کا نام سبرینہ ہے
انھوں نے 500 میں سے 467 نمبر لیکر 93.4 فیصد سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انھوں نے ریاضی ، اردو ، سائنس اور سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا ہے۔
سبرینہ نے 2012 میں نویں جماعت پاس کی جس کے بعد اس کی شادی کر دی گئی۔ اور شاد ی کے بعد وہ اپنے گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئیں ۔
انھوں نے بتایا کہ شادی کے بعد پڑھائی کے لئے وقت نکالنا بہت مشکل تھا۔ لیکن جب میری دوبیٹیوں کی پیدائش ہوئی تو ان کے اسکول جانے کے بعد میں نے پڑھائی کے سلسلے کو دوبارہ بحال کیا۔
میں بچیوں کو سکول بھیج کر پڑھائی کرتی تھی۔ اور مشکل سوالات کو حل کرنے کے لئے رات کو یوٹیوب سے مدد لیتی تھی۔ تین بچوں کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھنا خاصہ مشکل کام تھا۔
لیکن میں نے اس کو کرنے کا بیڑہ اُٹھایا اور کر کے دکھایا۔ سبرینہ نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے میری بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے جو کہ دوئم کلاس کی طالبہ ہے۔