پڑھائی نہ کرنا معصوم بچے کے لئے وبال جاں بن گیا ، والد کا بیٹے سے ایسا سلوک پہلے کبھی نہ سنا۔
پڑھائی نہ کرنا معصوم بچے کے لئے وبال جاں بن گیا ، والد کا بیٹے سے ایسا سلوک پہلے کبھی نہ سنا۔
تعلیم انسان کے ضروری ہے لیکن یہ تعلیم ہی بچوں کے لئے مسائل بنا دے گی ایسا کسی نے سوچا نہ ہو گا ۔ کراچی کے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے شخص
نذیر نامی شخص نے اپنے 12 سالہ بیٹے سے پڑھائی سے متعلق استفسار کیا ۔ جس پر بچہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے پایا۔
والد نے بچے سے سکول ہوم ورک کے متعلق سوال کیا تو بھی بچہ خاموش رہا جس پر والد کو غصہ آگیا کہ بچے کا دھیان پتنگ اُڑانے اور کھیلنے کی طرف ہوتا تھا اس کو تعلیم سے کوئی لگاؤ نہیں تھا۔
بچے کی خاموشی پر والد نے بچے کو ڈرانے کے لئے مٹی کا تیل ڈالا ۔ بچے کو ڈرانے کے لئے ماچس کی تیلی جلا کر پھینک دی جس پر فوراً سے آ –گ بھڑک اُٹھی ۔
والد بچے کو دیکھ کر ڈر گیا اورشور کی آواز سن کر جب بچے کی والدہ کمرے میں آئی تو والد نے بچے پر کمبل ڈالا ہوا تھا
بچے کو فوراً قریبی ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن وہ دو دن بعد اس دار فانی کو الوداع کہہ گیا۔ بچے کو فوراً ہی اس کی آخری آرام گاہ میں پہنچا دیا گیا۔
پولیس کو اس واقعے کی اطلاع نہیں دی گی تھی ان کو سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا واقعے کی تحقیق کی گئی
تو والد نے بتایا کہ وہ مٹی کا تیل گھر کو رنگ وروغن کرنے کے لئے لایا تھا لیکن بچے کو صرف انتباہ کرنا چاہتا تھا اچانک سے سب ہو گیا ۔ پولیس کو یہ سب بچے کی والدہ نے بتایا ۔