مشہور ٹک ٹاکر نے ایسا مشورہ دیا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی ناراض۔
مشہور ٹک ٹاکر نے ایسا مشورہ دیا کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی ناراض۔
ڈاکٹر شائستہ لودھی اسکن سے متعلق ٹریٹمنٹ میں کامیاب سمجھی جاتی ہیں ان کا اپنا کلینک ہے جہاں پر وہ رنگ گورا کرنے سے لے کر ناک اور ہونٹوں کی سرجری شامل ہے ۔
لیکن یہ کام ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی کیا جاتا ہے ۔ آج کل ٹک ٹاک پر ہر طرح کے لوگ آ کر کوئی نہ کوئی مشورہ دیناشروع کر دیتے ہیں۔
مشہور پاوری گرل دینا نے بھی ایسا ہی ایک مشورہ دیا کہ آج کل ہونٹ موٹے کرنے کا جو رواج ہے اس کے لئے دینا نیر نے مشورہ دیا ہے
کہ ویسلین میں لال مرچ کو شامل کر کے ہونٹو ں پر لگانے سے آپ کے ہونٹ موٹے ہو جائیں گے یہ دیکھکر ڈاکٹر شائستہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ ٹک ٹاک پر ہر کوئی ڈاکٹر بن جاتا ہے ۔
اگر میں آج ڈاکٹر بنی ہوں تو کسی طریقے کار کے تحت بنی ہوں لیکن آج کل ہر کسی کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ منہ اُٹھا کر مشورے دینا شروع کردیتا ہے ایسے طریقے کبھی کبھی انسانی صحت پر اچھا اثر نہیں ڈالتے ۔
آپ بھی ایسا مت کریں۔ دینا نیر نے بھی اپنی ویڈیو میں یہی کہا کہ یہ طریقہ گھر میں استعمال مت کریں یہ کافی تکلیف دہ ہے ۔