اداکار فیروز خان کی بیوی کا ان پر بڑا الزام۔
اداکار فیروز خان کی بیوی کا ان پر بڑا الزام۔
اداکار فیروز خان کی شاد ی شدہ زندگی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز عدالت میں بچوں سے ملنے کی اجازت کی درخواست بھی اداکار کی جانب سے دائر کی گئی
جس میں عدالت نے ان کی بیوی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے ان کی بیوی کی مرضی سے ہی ان کی ملاقات بچوں سے ہو گی۔
آج دونوں کی جانب سے اپنی طلاق کی باقاعدہ تصدیق کرد ی گئی ہے ۔ اداکار فیروز خان سے جب یہ سوال کیا جاتا
تو انھوں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اب فیروز خان نے بچوں کو حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے ۔
علیزے سلطان نے فیروز خان پر ایک بڑا الزام عائد کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خا ن کا نجی زندگی میں زوجہ کے ساتھ رویہ اچھا نہیں رہا۔
انھوں نے بارہا اپنی بیوی کو اذیت بھی دی۔ علیزے سلطا ن نےا نسٹا گرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ جاری کی ہے کہ میں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو بچانے کی بارہا کوشش کی ۔ لیکن اب یہ شادی میرے لئے بہت زیاد ہ تکلیف کا باعث بن گئی تھی۔
میرے بچے ایسے ماحؤل میں پرورش نہیں پا سکتے اس لئے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ اس کے جواب میں فیروز خان کا کہنا ہے
کہ یہ سب ایک جھوٹ ہے میں اپنے بچوں کی ماں کی ہر ممکن مدد کرونگا لیکن ہاتھ اُٹھانے والے معاملے میں اداکار نے نہ تو کوئی تردید کی نہ ہی تصدیق کی۔