صبح ناشتہ نہ کرنا انسانی صحت کے لئے کیسا عمل ہے؟
صبح ناشتہ نہ کرنا انسانی صحت کے لئے کیسا عمل ہے؟
ناشتہ ہمارے دن کی سب سے پہلی غذا ہوتی ہے دنیا بھر میں موجود کئی لوگ ناشتہ وقت پر کرتے ہیں جب کہ کئی لوگ ناشتہ کرنے کو پسند نہیں کرتے،
ان کے دن کا آغاز ناشتہ کئے بغیر ہی ہو جاتا ہے ۔ لیکن ان کا ناشتہ نہ کرنا کیسا عمل ہے؟ یہ لوگ نہیں جانتے ۔ ورنہ کوئی بھی ناشتے کو اپنی خوراک سے نہ نکالے۔
زیادہ تر لوگوں کا سوچنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے ان کے وزن میں کمی آ جائے گی جبکہ ایسا نہیں ہوتا تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتہ چھوڑتے ہیں
وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس طرح وزن میں بتدریج اضافہ ہو جاتا ہے۔ تو ناشتہ لازمی کریں۔
ناشتہ نہ کرنے سے انسان چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے ۔ زیادہ دنوں تک ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے ذیا بطیس کے ٹائپ دو کو خطرہ بھی 55 فیصد تک زیادہ ہو
جاتا ہے ۔ جب بھی ہم صبح سویرے سو کر اُٹھتے ہیں ہمارا پیٹ کئی گھنٹوں تک خالی ہو تا ہے ۔ جس کی وجہ سے جسم میں طاقت اور توانائی کی کمی ہو جاتی ہے ۔
ناشتہ ہمیں بہت زیادہ توانائی فراہم کر تا ہے جس کی ضرورت ہمارے جسم کو ہوتی ہے ۔ انسان تھکا تھکا محسوس کرتا ہے ۔
اگر آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے تو کچھ ہی دنوں میں معدے میں تیزابیت ہو جاتی ہے اور وہ لوگ جو پہلے ہی معدے کی تیزابیت کے مسائل میں مبتلا ہوں
تو ان کی یہ شکایت بڑھ جاتی ہے ۔ ناشتہ نہ کرنے سے سر درد بھی لاحق ہو جاتی ہے اور رات بھر بھوکے رہنے کی وجہ سے خ و ن میں گلوکوز کی سطح میں کمی آ جاتی ہے۔
ناشتہ نہ کرنے سے ہارمونز بھی غیر متوازن ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انسان ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر کوئی بھی شخص اس عادت کو مستقل اپنا لے تو امراض قلب کے مسائل 21 فیصد تک زیادہ ہو جاتے ہیں۔