اُلٹی کار چلانے کا نیا ریکارڈ
اُلٹی کار چلانے کا نیا ریکارڈ
ذرائع کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنےو الے شہری چند رمولی نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے ۔
اس نے 16 کلومیٹر کا فاصلہ 30 منٹ میں طے کیا ۔ چندر مولی کا کہنا ہے کہ اسے کاروں کا شوق ہے یہ شوق اس کو دس سال کی عمر میں ہی پیدا ہوا تھا۔
اس کے شوق کا منفرد ہونا اس بات واضح ہوتا ہے کہ ان کو گاڑی ریورس میں چلانے کا شوق تھا ۔ اس نے 10 سال کی عمر سے ہی گاڑی
ریورس گئیر میں چلانی شروع کر دی تھی۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ٹیسن تھامس کا ریکارڈ بھی چندر مولی نے توڑ دیا۔
ٹیسن تھامس نے 30 منٹ میں 14 .2 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کیا تھا۔اس سے قبل 29 افراد نے بیک وقت چھوٹی کار (منی کوپر)میں سوار ہو کر ریکارڈ بنایا تھا۔
2014 میں اس ریکارڈ کو گینز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔اب اس ریکارڈ کو چندر مولی نے بریک کیا ہے ۔ اور ان کا نام گینز بک میں شامل کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔