بچوں کے سر میں بھنور ہونے کا کیا مقصد ہے؟
بچوں کے سر میں بھنور ہونے کا کیا مقصد ہے؟
بچوں کے سر میں اکثر بالوں کے درمیان پچھلی جانب ایک گول پھول نما بھنور بنتا ہے ۔ جس کو دیکھکر مختلف گھرانوں میں مختلف قسم کی باتیں کی جاتی ہیں۔
کسی کا کہنا ہے کہ اس بچے کے بعد بھائی ہی پیدا ہو گا ۔ لیکن کسی نے بھی یہ نہیں سوچا کہ آخر یہ بھنور ہونے کی وجہ کیا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور کچھ کی کمزور ہوتی ہیں۔جڑوں کو آگے بڑھنے کے لئے جب کوئی راستہ نہیں بنتا
تو وہ بے ترتیب ہو جاتی ہیں۔ اور ٹیڑھی میٹرھی ہوجاتی ہیں اس طرح سر پر گول چکر بن جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ بچوں کے سر میں بھنور نظر آتے ہیں۔
اس بھنور کے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ کہکشاں کا عکس ہوتا ہے جس بھی انسان کے بالوں میں یہ بھنور پیچھے کے جانب ہو تو ایسا انسان مضبوط اور مشکل وقت میں حؤصلے سے کام لینے والا ہوتا ہے ۔
جن کا بھنور سامنے کی جانب ہو تو وہ جذباتی ہوتے ہیں۔ جن کے سر میں دو چکر موجود ہوں ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ دوطرح کی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔
پل میں تولہ پل میں ماشہ والی مثال ان پر پوری اترتی ہے۔ ایسے انسان کے ساتھ نبھانا مشکل ہوتا ہے ۔ایسے لوگوں کی چھٹی حس تیز ہوتی ہے
یہ بہت زیادہ گہری سوچ رکھتے ہیں ان لوگوں کو خواب بھی بہت زیادہ آتے ہیں۔ جن کے سر میں کوئی بھی بھنور نہ ہو ایسے انسان اپنی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔