ڈسپرین سے باتھ روم اور دیواروں کی صفائی کرنا اب ہوا انتہائی آسان
ڈسپرین سے باتھ روم اور دیواروں کی صفائی کرنا اب ہوا انتہائی آسان
ڈسپرین سر درد سے لے کر بخار اور درد کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک عام گولی ہے ۔ جس کو ہر کوئی ہی استعمال کرلیتا ہے
کیونکہ یہ کڑوی نہیں ہوتی ۔ اس کو پانی میں حل کر کے بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ مگر یہ صرف صحت کے حوالے سے ہی مفید ثابت نہیں ہوتی بلکہ گھروں کی صفائی ستھرائی کے لیے بھی بہت کارآمد ہے۔
ڈسپرین کی گولیوں میں سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو اس کے فائدہ مند ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔اس کی مدد سے گھر میں موجود ضدی داغ دھبے باآسانی مٹائے جا سکتے ہیں۔
آج کل ہر گھر میں دیواروں پر سیلن پڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے دیواریں خراب ہوجاتی ہیں اور ان کا رنگ بھی اڑنے لگتا ہے۔
اس کے حل کے لیے ڈسپرین کی چند گولیوں کو پیس لیں اورسیلن والی جگہ پر اس کا پاؤڈر لگا دیں اور ایک دو گھنٹے بعد اس کو کپڑے سے صاف کرلیں ۔
یہ سیلن ختم کرنے کا ایک آسان نسخہ ہے ا ور مکمل رزلٹ کے لیے اس کو روزانہ استعمال کرلیں۔ اور باتھ روم کی صفائی کے لیے ڈسپرین بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
ایک بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اور ایک گولی کو اس میں گھول لیں اور تھوڑا سا واشنگ پاؤڈر دال لیں اور پھر باتھ روم کو اچھی طرح صاف کریں ۔ اس سے کم وقت میں آپ کا باتھ روم چمک اٹھے گا۔