نس پر نس چڑجائے تو کیا کرنا چاھیئے؟
نس پر نس چڑجائے تو کیا کرنا چاھیئے؟
نس پر نس چڑھنا ایک بہت ہی عام سا عمل ہے۔ لیکن جب بھی جسم کے کسی بھی حصے پر نس پر نس چڑجائے تو جان ہی نکل جاتی ہے
اور اس کو جلد ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور جب تک یہ ٹھیک نہ ہو ہم کوئی کام نہیں کرسکتے۔ نس پر نس چڑھنے کے مختلف اسباب ہوتے ہیں
سب سے پہلے ان اسباب کو جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک ہمیں کسی درد کی وجہ معلوم نہیں ہوگی تو ہم اس درد کے حل کی طرف نہیں بڑھ سکتے۔جیسا کہ ٹانگوں میں درد جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
اسی طرح نس پر نس چڑھنا جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی اور پوٹاشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتاہے۔اور اسی طرح کسی نشہ آور چیز کا استعمال کرنا
جیسا کہ شراب تو اس کے استعمال سے جسم میں سردی بڑھ جاتی ہے اور جسم کا نچلہ حصہ کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے اور یہ نسوں کی کمزوری ، ٹانگوں ، پنڈلیوں کی کمزوری کا سبب بنتا ہے۔
اگر رات کو سوتے وقت ٹانگوں میں نس پر نس چڑ جائیں تو ناقابل برداشت ہوتی ہے اور اس کو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
لیکن ایک آسان سے گھریلو علاج سے اسے جلد ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کی نس پر نس چڑ گئی ہے تو آپ کے جس پاؤں کی نس چڑھی ہے تو اس ہاتھ کی درمیان والی انگلی کے ناخن کے نچلے حصے کو دبائیں اور چھوڑ دیں ۔
یہ عمل بار بار دہرائیں جب تک ٹھیک نہ ہوجائیں۔ جس پاؤں پر نس چڑھی ہوتی ہے تو اس کے ہاتھ کی درمیان والی انگلی کے ماس کو دبانے سے نسوں میں ایک پریشر بنتا ہے
جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور اس سے پاؤں کی نس میں بھی آرام محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر
اپنے پاؤں دس منٹ تک اس میں رکھے اس میں ٹانگوں کی سوزش اور پٹھوں کی اکڑ ن ختم ہوتی ہے اور آرام ملتاہے۔