وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کردی۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر قانون دان عرفان قادر کو معاون خصوصی مقرر کردیا ۔کابینہ ڈویثرن کے نوٹیفکیشن کے مطابق
معاون خصوصی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا لیکن وزیر اعظم نے ابھی تک معاون خصوصی کو کوئی قلم دان نہیں دیا۔
عرفان قادر کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 28 ہوگئی ۔جبکہ وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔
کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 34، وزرائے مملکت 7، اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 13 ستمبر کو بھی وزیر اعظم شہباز کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی تھی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان،مہر ارشاد احمد خان ، رضا ربانی کھر، مہیش کمار رمانی ، فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوگئے۔
اعلان کے مطابق تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔یہ سب معاونین خصوصی ، وزراء اور مشیر ہیں جو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ موجود ہوتے ہیں ۔ جو وزیر اعظم کی ہر فیصلے میں رہنمائی کرتے ہیں ۔