پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس کا کوئی بھی قانون آئین کے منافی نہیں ہو سکتا۔حافظ طاہر اشرفی
پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس کا کوئی بھی قانون آئین کے منافی نہیں ہو سکتا۔حافظ طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چئیر مین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ملک ہے اس کے آئین بالکل واضح ہیں کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہو سکتا ۔ سیاسیت دان سیاست میں مذہب کو نہ لائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران ان کا کہنا ہے کہ پوری امت مسلمہ اور وطن عزیز میں رہنے والے مسلمانوں کو ربیع الاول کے مہینے کی مبارکباد ہو ۔
اسی مناسبت سے میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں ان کا پیغام محبت ، امن ، رواداری اور ضعیفوں کا خیال رکھنا ہے اس لئے میری قوم سے گزارش ہے کہ سیرت مصطفیٰ ﷺ کو اپنائیں اور اس پر عمل پیرا ہوں۔
رسول کریمﷺ کا فرمان ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اگر جسم کے ایک حصے میں درد ہو تو سارا جسم وہ درد محسوس کر تا ہے اس وقت پاکستان کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
سیلاب زدگان اس وقت مدد کے طلب گار ہیں۔ اس لئے آگے بڑھیں اور اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں۔ ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جے یو آئی ایک جامع اور وضاحت والا بل لا رہی ہے ۔