توشہ خانہ کی گھڑی سے لے کر پانی بوتلیں چُرانے کے بعدا ب صرف ایک ہی کیس بننا رہ گیا ہے ۔عمران خان
توشہ خانہ کی گھڑی سے لے کر پانی بوتلیں چُرانے کے بعدا ب صرف ایک ہی کیس بننا رہ گیا ہے ۔عمران خان
اعتماد ٹی وی! پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج عدالت پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کی اور میڈیا کے سوالاتوں کے جواب میں کہا کہ میرے اوپر توشہ خانہ کی گھڑی کا الزام لگا اس کے بعد اب وزیراعظم ہاؤس سے پانی کی بوتلیں لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اب تو بس یہی ایک کیس رہ گیا ہے کہ میں چائے میں روٹی ڈبو کر کھاتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں نہیں جائیں گے ایسے مذاکرات نہیں ہوتے ۔یہ کہتے ہیں مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں
زور زبردستی سے کوئی مذاکرات نہیں کئے جاتے۔ ہمارے لوگ سسٹم سے بہت مایوس ہو چکے ہیں۔ ملک میں ایک چیز ان مہینوں میں واضح ہو گئی ہے کہ طاقتور کے لئے قانون الگ ہے ۔
اور عام آدمی کے لئے الگ قانو ن بنا ہوا ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے چیک تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔