املی کے استعمال سے آٹھ بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔
اعتماد ٹی وی! املی اپنے کھٹے پن کی وجہ سے مشہور ہے ۔ اس کو کھانوں کا ذائقہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ، حیدرآبادی کھانے تو املی کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔ کھانا ہو ، یا چاٹ اور چٹنی املی کے استعمال سے ان میں جان پڑ جا تی ہے۔ کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ املی اپنی طبی خصوصیات بھی رکھتی ہے ۔
املی کو مختلف ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میں موجو دوٹامن سی، ای اور بی، کیلشیم ، فاسفورس ، آئرن ، پوٹاشیم ، میگینز اور غذائی فائبر کا خرانہ سمجھا جاتا ہے ۔ اس میں موجود غذائی اجزاء صحت بخش ہوتے ہیں۔ اس کے نامیاتی مرکبات اس کو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں۔
اس کے استعمال سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے ۔ کھانے کو ہضم کر کے اس کے گزرنے اور پاس ہونے کے عمل کو یہ آسان بناتی ہے نیز قبض ، گیس اور معدے کے دیگر مسائل کو بھی ختم کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال وزن میں کمی لانے کے لئے کیا جاتا ہے ۔ بھوک کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں موجود فیٹ اسٹور بھی نہیں ہونے دیتی ۔ وزن میں کمی لانے کے لئے املی کا شربت استعمال کیا جاتا ہے۔