اداکاروں کی خوبصورتی کا راز
اداکاروں کی خوبصورتی کا راز
خوبصورت نظر آنا کس کا شوق نہیں ہوتا ۔ انسان کی جلد خوبصورت ہو گی تو ہی وہ خوبصورت نظر آئے گا جدید دور میں خوبصورت نظر آنے کے لئے
سیاست دا ن اور اداکار اپنے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ کھانے پینے کی قدرتی چیزوں کی وجہ سے خوبصورتی کو بڑھایا جائے۔
بہت سی اداکارائیں اپنی روٹین میں ایسی ٹپس شئیر کرتی ہیں۔ اس لئے ان کی جلد ہر وقت جگمگاتی ہیں۔ کئی اداکاریں دیسی ٹپس استعمال کرتی ہیں۔
45 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنی سدا بہار خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے ایک پروگرام میں بتایا کہ میں دن میں 9 گلاس پانی لازمی پیتی ہوں اس کے علاوہ میں چینی کا استعمال نہیں کرتی
چینی کے استعمال سے اضافی چربی بڑھ جاتی ہے اس کی بجائے میں تازہ پھلوں کے جوس پیتی ہوں عمر اور جلد دونوں ہی کا خیال اس سے رکھا جاتا ہے اس کے علاوہ ایلو ویرا جیل بھی استعمال کرتی ہوں۔
بھارتی اداکارہ ریکھا کا کہنا ہے کہ وہ د ن میں 10 سے 12 گلاس پانی پیتی ہیں اور بالوں میں آملہ ، سیکاکائی ، میتھی دانہ اور کھوپرے کا تیل بنا کر لگاتی ہوں۔
رات کو جلدی سونا اور صبح جلدی اُٹھنا ہی میرے فٹ رہنے کا سب سے بڑا راز ہے۔
اداکارہ ریما بھی کہتی ہیں کہ میں مثبت انداز میں سوچتی ہوں اس کے علاوہ میک اپ کا کم سے کم استعمال کرتی ہوں، اس سے جلد بہتر رہتی ہے مزید دودھ زیادہ استعمال کرتی ہوں۔
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ ڈھیر سارا پانی ، صحت مند غذا کے ساتھ ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ رکھنا بھی میری خوبصورتی کا اہم راز ہے۔