کچے انڈوں کا ایسا غذائیت سے بھرپور استعمال صحت کے لئے فائدہ مند۔
کچے انڈوں کا ایسا غذائیت سے بھرپور استعمال صحت کے لئے فائدہ مند۔
انڈوں کی متعلق اکثر یہی بات کہی جاتی ہے کہ یہ کولیسٹرول سے بھر پور ہوتے ہیں ان کو کچا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن انڈوں جیسی غذائیت کسی اور غذا میں موجود نہیں ہوتی ۔
قدرت نے ا ن میں بھرپور غذائیت رکھی ہے اس کے علاوہ انڈوں سے متعلق بہت سی باتیں مشہور ہیں جیسے کہ ان کو کچا کھانا مفید نہیں ہے جب کہ ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
کچے انڈوں میں پروٹین کی اچھی خوراک موجود ہوتی ہے پروٹین میں مختلف امینو ایسڈ ز سے تیار ہوتا ہے اس کی نو اقسام تو صرف انڈوں سے حاصل کی جاتی ہے
اس لئے ان کو ہائی کوالٹی پروٹین کہا جاتا ہے ۔ ایک بڑے انڈے میں چھ گرام پروٹین موجود ہوتا ہے ۔ اس کو کچا کھالیں یا پھر اُبال کر ، آملیٹ کی شکل میں استعمال کر یں یا فرائی ہر لحاظ سے یہ انسانی جسم کے لئے بہترین ہے۔
انڈے میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل ہوتا ہے جو کہ مچھلی میں موجود ہوتا ہے اومیگا تھری دماغ اور بینائی کے لئے بہت ضروری ہے ۔
انڈو ں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسڈینٹس ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
اس کے علاوہ انڈوں میں وٹامن ڈی، بی2،بی5،بی12 ، پروٹین ، وٹامن ای ، فولیٹ ، لیوٹین اور اومیگا تھری موجود ہوتا ہے جو کہ قوت معدافت کو بڑھاتا ہے اس سے وائرس اور بیکٹریا کم پھیلتا ہے۔