ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا عوام کی حکومت سے رحم کی التجا۔
ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا عوام کی حکومت سے رحم کی التجا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گندم کے بحران شدت اختیار کر تا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
کراچی سے لے کر کوئٹہ تک مزدور طبقے کی نیندیں اُڑ گئیں۔ایک کلو آٹا خریدنا بھی اب عوام کے بس میں نہیں رہا۔
عوام نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعظم سے التجا کی ہے کہ خدارا ہم پر رحم کریں اور آٹے کی قیمت میں کمی لائیں۔
شہریو ں کا کہنا ہے کہ آٹے کے بحران کی وجہ کو ختم کریں۔ ہم سے روٹی بھی چھینی جا رہی ہے ؟ ن لیگ کی حکومت عوام سے گن گن کر بدلے لے رہی ہے۔
کراچی میں ایک کلو آٹے کی قیمت 120 اور 130 ہوگئی ہے ۔اس کی وجہ سے تندور سے روٹی بھی 30 روپے سے لے کر 50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور سمیت متعدد شہروں میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ جس پر عوام دہائیان دے رہی ہے۔ فلور مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت گندم کی فراہمی کو ممکن نہیں بناتی آٹے کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی۔