بجلی سے متعلقہ ٹیکس وصول کرنے کے لئے حکومت نے نئے ہتکھنڈے اپنا لئے۔
بجلی سے متعلقہ ٹیکس وصول کرنے کے لئے حکومت نے نئے ہتکھنڈے اپنا لئے۔
حکومت نے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ۔ بجلی صارفین کے لئے بُری خبر ، ون سیلب بینفٹ کو ختم کر دی گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والو ں کو فی یونٹ 7.74 کا پڑتا تھا جو کہ اب بڑھ کر 13.48روپے کا ہو گیا ہے ۔ اسی طرح 200 یونٹ ماہانہ خرچ کرنے پر 10.06 کا یونٹ 18.58 پیسے کا کر دیا ہے۔
300 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 21 روپے 47 پیسے کا یونٹ 400 یونٹ خرچ کرنے والے پر 24 روپے 63 پیسے کا یونٹ اور 500 یونٹ خرچ کرنے پر 26 روپے 9 پیسے کا یونٹ ہو گا۔
اسی طرح 600 روپے یونٹ پر فی یونٹ27.65 روپے کا جبکہ 700 یونٹ استعمال کرنے پر 31.12 پیسے کا یونٹ ہو گا ۔
یونٹ کا ون سلیب ٹیرف ختم کر دیا ہے گیا ہے 200 یونٹ پر جو بجلی کی قیمت 1834 روپے بنتی تھی اب 3716 روپے ہو جائے گی، جیسے جیسے یونٹ زیادہ استعمال ہونگے بجلی کی قیمت بڑھتی جائے گی ۔