نوجوان تیار رہیں اب جلد ہی آر پار والا معاملہ ہوگا ۔ کپتان کی کال آنے ہی والی ہے۔ اسد عمر
نوجوان تیار رہیں اب جلد ہی آر پار والا معاملہ ہوگا ۔ کپتان کی کال آنے ہی والی ہے۔ اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوان تیار ہوجائیں جلد ہی عمران خا ن کی جانب سے کال آنے والی ہے ۔
پاکستان کو آخر کار الیکشن کی طرف جانا ہی پڑے گا ۔ یہ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوام کے سامنے ہوں گے اور عوام ہی یہ فیصلے کر ے گی۔
عمران خان نے ہمیشہ یہی پیغام دیا ہے کہ سب اکھٹے ہو جائیں۔ لیکن یہ سب نہیں ہوئے ان کو پتہ ہے الیکشن کے بعد حالات ان کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے بھی وزیر خزانہ کے پی کے اور دیگر لوگوں کے ہمراہ پریس کانفرس کی اور کہا
کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہمارے خلاف پروپیگینڈے کئے تھے۔ مہنگائی زیادہ ہے عمران خان کے اختیار میں نہیں ہے ملک چلانا۔
آج وقت کا پہیہ گھوم گیا ہے اور یہ خود بھی اس قابل نظر نہیں آ رہے ۔ ا ن لوگوں نے میڈیا کی آواز کو دبا دیا ہے اس پر ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہم نے استعفیٰ دئیے ہیں استعفے قبول کریں ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔