سورۃ المزمل کا یہ وظیفہ کریں اور من چاہی مراد حاصل کریں۔
سورۃ المزمل کا یہ وظیفہ کریں اور من چاہی مراد حاصل کریں۔
قرآن پاک کی چھوٹی سے سورۃ جو کہ 73 ویں نمبر پر آتی ہے ۔ اس سورۃ مبارک کی تقریباً 30 آیات ہیں اور حضور نبی کریم ﷺ کا بھی ارشاد گرامی ہے
کہ جو کوئی بھی اس سورہ کو مصیبت یا مشکل کی حالت میں پڑھے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت جلد دور کر دیں گے ۔
اگر کسی شخص کو دیدارِ بنویﷺ کی حسرت ہو تو وہ اس سورۃ مبارک کا ورد کرے تو لازمی حضورﷺ کی زیارت خواب میں کرے گا ۔
اس سورۃ کے عمل سے کوئی بھی مشکل ہو آسان ہو جائے گی۔ اس کو دنیا و آخرت میں آسانی ہو گی ۔ اس کا افلاس بھی دور ہو جائے گا ۔ اور جس بھی مشکل کے لئے اس نے یہ پڑھی ہو گی وہ بھی جلد ہی حل ہو جائے گی۔
اگر کسی کو رزق کی تنگی ہو تو وہ اس سورۃ کو پڑھے اس کی فضیلت سے رزق میں کشادگی ہو گی۔اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو جو کہ حل نہ ہو رہا ہو
اس کے لئے اس سورۃ کو چالیس دن تک بلاناغہ تنہائی میں 40 مرتبہ پڑھنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ایک روایت ہے
کہ اگر اس سورۃ کو روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھیں تو پھر اس کے رزق میں برکت ہو گی اور وہ شخص کبھی بھی غریب و محتاج نہیں ہو گا۔
اگر کسی بیمار شخص کو باوضؤ گیارہ بار سورۃ المزمل پڑھ کر دم کرتے رہیں تو شفاء ہو گی۔ اگر کسی خاتون کے بچے فوت ہو جاتے ہوں
تو وہ اس سورۃ کو سات مرتبہ ثابت چھالیہ پر دم کر کے اس میں سو راخ کر کے بچے کے گلے میں لٹکا دے تو انشاء اللہ بچے کی عمر دراز ہو جائے گی۔