ہمیں چور اور غدار کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے ملک کیسے سنبھالا ہے ؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
ہمیں چور اور غدار کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے ملک کیسے سنبھالا ہے ؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد پریس کانفرس کے دوران کہا کہ ایف بی آر ڈیٹا کے مطابق ملک میں اس ماہ درآمداے بلین ڈالر کی تھیں
لیکن آئندہ ماہ یہ درآمدات 2.7 بلین کم ہو جائیں گے جو کہ ملک کے لئے خوش آئند بات ہے اس سے روپے میں استحکام آئے گا اور ادائیگیاں بھی کم کرنا ہو نگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں سب سے پہلے نمبر پر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے
اور اس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ اس راہ میں ہمارے لئے مشکلات آئیں ہیں اور ہم نے مل کر اس کا مقابلہ کیا ہے آئندہ بھی اس کا مقابلہ مل کر کریں گے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اس ماہ میں 800 ملین ڈالر زیادہ دئیے ہیں جو کہ خسارہ تھا ۔ جون میں بھی 3.8 بلین رقم پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ادا کی گئیں تھیں۔
اس لئے جولائی میں ہماری حکومت پر دباؤ زیادہ تھا ۔ اگلے مہینے سے یہ تمام پریشر کم ہو نگے تو ہماری کوشش ہے کہ ڈالر ملک سے باہر کم جائیں گے ۔ اور اگست میں ہم برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
150 یونٹ سے کم جو دکاندار بجلی استعمال کر تے ہیں ان کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی ۔ اور موجودہ بل میں اپریل فیول ایڈجسٹمنٹ میں ہوا ہے۔
وہ میرا قصور نہیں ہے اور ہم سب کو چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینا ہو گی ۔ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر جو سبسڈی دی گئی وہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ختم کی جائے گی ۔