شادی شدہ شخص نے بیوی کی رضا مندی سے خواجہ سرا سے شادی کر لی۔
شادی شدہ شخص نے بیوی کی رضا مندی سے خواجہ سرا سے شادی کر لی۔
بھارتی ریاست اُوڈیشہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی باقاعدہ رضا مندی سے خواجہ سرا خاتون سے شادی کر لی ۔
اس شخص کی بیوی نے نہ صرف اپنے شوہر کی شادی کو قبول کیا بلکہ اس نے اپنی خواجہ سرا سوتن کو اپنے گھر کی چھت تلے رہنے کی اجازت بھی دے دی۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس شخص کی عمر 32 سال ہے اس نے اوڈیشہ کے کالا ہنڈی ضلع کے نرلا مند ر میں اپنی بیوی کی منظوری سے دوسری شادی
ایک خواجہ سرا خاتون سے کی ۔ دوسری شادی کرنے والے اس شخص کا ایک دو سالہ بیٹا ہے اس کی ملاقات خواجہ سرا خاتون سے گزشتہ سال ہوئی۔
خواجہ سرا خاتون سڑک پر بھیک مانگ رہی تھی۔ آدمی کا کہنا ہے کہ اس کو پہلی نظر کی محبت ہوئی تھی۔ اس نے خواجہ سرا کا موبائیل نمبر لیا
اور اس سے رابطے میں بھی رہا۔ ایک مہینے پہلے ہی اس کی بیوی کو اپنے شوہر کی اس محبت کے متعلق پتا چلا جب اس نے اپنے شوہر سے اس کی تصدیق کی
تو وہ مان گیا ۔ جس وجہ سے بیوی نے اجازت دے کر شادی کرنے کے لئے رضا مندی دی۔