چین کی ترقی دیکھتے ہوئے امریکہ کا مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ
چین کی ترقی دیکھتے ہوئے امریکہ کا مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ
غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے چین پر مصنوعی ذہانت کے آلات اور کمپیوٹر کی چپس برآمد کرنےپر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
امریکی محکمہ تجارت نے رواں برس کے شرو ع میں ہی تین کمپنیوں کو خطوط ارسال کئے تھے جن میں ان پابندیوں کے متعلق نئے قوانین اور ضوابط جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
باخبر ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے کے ایل اے کارپ، لام ریسرچ کارپ اور اپلائیڈ میٹیرلز کو بھی خطوط بھیجے لیکن ان کو اس سے پہلے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین کے متعلق نہیں بتایا تھا۔
ان کمپنیوں نے خطوط کی موصولی سے متعلق عوامی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ ضرور کہا کہ انہیں چین کو چپ بنانے کا سامان دینے سے منع کیا گیا ہے۔
نئے قوانین کے ضوابط اب سامنے لائے گئے ہیں جب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ چین کو جدید ٹیکنالوجیز کے حصول سے روکنے کی کوشش میں مصروف ہئ۔
سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں ٹیکنالوجی کے ماہر جم لوئس نے بتایا کہ امریکہ نے جان لیا ہے کہ چِپ ہی ایک ایسی چیز ہے جو چین نہیں بنا سکتا ۔ امریکہ یہ سب اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے کر رکھا ہے۔