ماں کی ممتا نے شیر کو بھی ہرادیا۔
ماں کی ممتا نے شیر کو بھی ہرادیا۔
شیر جو کہ جنگل کا بادشاہ ہے جس کو دیکھ کر ہر شکاری خوف زدہ ہو جاتا ہے لیکن کچھ بہادر اس سے بھی اپنا آپ منوا لیتے ہیں۔
ایسے ہی عورت جس کو کہ کمزور خیال کیا جاتا ہے لیکن اس نے بھی ثابت کر دیا کہ اگر بات اس کی اولاد پر آ گئی تو وہ کسی شیر سے نہیں ڈرتی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ارچنا چوہدری نامی خاتون اپنے 15 ماہ کے بیٹے کے ساتھ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک گاؤں میں گھر کے قریب موجود کھیت کی جانب جا رہی تھی
کہ جنگل سے ایک شیر ادھر آ نکلا جو کہ بھوکا تھا اس نے اپنی بھوک مٹانے کے لئے خاتون کے بچے کو چُنا اور دوڑ کر بچے کو سر سے پکڑ لیا۔
بچے کی ماں یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی لیکن جلد ہی اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے اپنے بچے کی جان بچانے کی کوشش شروع کی اور شیر کے مقابل آ گئی۔
خاتون کے شور مچانے پر ارد گرد سے لوگ بھی آ گئے اور ماں بچے کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے اس دوران شیر بھا گ گیا۔
خاتون اور اس کے بچے کو ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے
جلد ہی شیر کو پکڑ لیا جائے گا اور مقامی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔