پولیس اہلکار نے ناقص کھانا دکھاتے ہوئے سب کی آنکھیں نم کر دیں ۔
پولیس اہلکار نے ناقص کھانا دکھاتے ہوئے سب کی آنکھیں نم کر دیں ۔
بھارت یوں تو فلم میں پولیس کی اعلیٰ کارکردگی اور ہیروازم دکھاتا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔ یہاں پر پولیس والوں کو کھانا تک ڈھنگ کا نہیں ملتا ۔
نچلے طبقے کے پولیس اہلکار اس کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ بھارت میں ایک پولیس اہلکار نے ان کو دئیے جانے والے کھانے کو دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے ایک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ آن ڈیوٹی ان کو دئیے جانے والے کھانے پر دہائیاں دے رہا ہے ۔
اس کے ہاتھ میں ایک پلیٹ موجود ہے جس میں کھانا رکھا ہوا ہے پلیٹ میں چاول ، روٹی اور دال موجود ہے۔
پولیس اہلکار منوج کمار نے ویڈیو میں بتایا کہ جیسا کھانا یہاں دیا جا رہا ہے اس کا معیار اتنا خراب ہے کہ کتے بھی اس کو نہیں کھا سکتے۔
اس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو شکایت کی تو انھوں نے کال کاٹ دی اور نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی ہے۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے منوج کمار کی ویڈیو کو ڈرامہ قرار دیا گیا ہے
اور کہا ہے کہ یہ اپنی نجی زندگی میں پریشان ہے اس لئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ۔ تاہم فیروز آباد پولیس کی جانب سے کھانے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔