جانس اینڈ جانس کمپنی نے آخر کا ر بڑا فیصلہ کر لیا ۔
جانس اینڈ جانس کمپنی نے آخر کا ر بڑا فیصلہ کر لیا ۔
جانس اینڈ جانس کمپنی نے جمعرات کو اپنا بیان دیا کہ امریکا میں صارفین کی حفاظت کے جاری شدہ مقدمات کو دیکھتے ہوئے
کمپنی نے مصنوعات فروخت کرنا بند کر دیا ہے اب اس بے بی پاؤڈر کو دنیا بھر سے ہٹا دیا جائے گا ۔2020 میں کمپنی نے امریکا اور کینیڈا میں مصنوعات کی کمی کا بہانا بنا کر فروخت بند کر دی تھی۔
جانس اینڈ جانس بے بی پاؤڈر میں ایسبیسٹوس نام کا ایک ایسا فائبر پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کینسر بننے کا سبب بنتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ 35 ہزار خواتین کی بچہ دانی کا کینسر ہونے کی وجہ سے جانس اینڈ جانس کمپنی پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ اب امریکہ میں اس کی مانگ میں کمی ہو گئی ہے۔
امریکا اور کینیڈا کے بعد اب کمپنی نے برطانیہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنے پروڈکٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے
لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ بے بی پاؤڈر کسی بھی طرح انسانی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہے اور استعمال کے لئے محفوظ ہے۔