کمسن بیٹی کا باپ سڑک کنارے رہنے پر مجبور۔
باپ اور بیٹی میں محبت کا جو رشتہ موجود ہوتا ہے اس کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ بیٹیاں اپنے باپ کی شہزادیاں ہوتیں ہیں۔
جن کی ہر خواہش پوری کرنے کی کوشش اس کا والدکرتا ہے ۔ چین میں بھی ایک شخص ایسا موجود ہے جو کہ اپنی کمسن بچی کے ہمراہ رات کو غبارے بیچتا ہے۔
دن کے وقت سڑک کنارے درخت کے پاس سو جاتا ہےکیونکہ اس کے پاس گھر نہیں ہے۔ اس باپ بیٹی کی جوڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے ۔
لڑکی اور اس کا باپ سامان کو غبارے کی گڑیوں سے سجاتا ہے اور رات کو 2 سے تین بجے تک فروخت کرتا ہے۔
ان کے پاس روئی کے لحاف اور روزمرہ ضروریات اور غبارے کی گڑیا بنانے کے لئے جو سامان درکار ہوتا ہے وہ موجود ہے ۔
ابتر حالت کے باوجود باپ اپنی بیٹی کو ایک شہزادی کی طر ح رکھتا ہے ۔ بیٹی ہمیشہ کھلونے بیچنے باپ کے ہمراہ جاتی ہے۔ ان کا تعلق وسطی چین سے ہے ۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان میں صرف وہ اس کی بیٹی ہی باقی بچے ہیں اس لئے وہ بیٹی کو ہمراہ لیے پھر رہا ہے۔ بیٹی کی تعلیم کے لئے اخراجات کی رقم کی ضرورت ہے جو کہ وہ جمع کر رہا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More