اب سے لباس جسم ڈھاپنے کے ساتھ بیماریوں کی نشاندہی بھی کرے گا ۔
جرمنی کے سائنسدانوں نے اپنی کوششوں سے ایک ایسا لباس یعنی ویسٹ کوٹ تیار کی ہے جس کے ذریعے پہننے والے کی سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی نشاندہی بھی ہو گی۔
اس کا نام نیومو ویسٹ رکھا گیا ہے جو کہ بالخصوص کورونا کی بیماری کی تشخیص کے لئے بنائی گئی ہے۔
جرمنی میں فرو نیفر ریسرچ گروپ کے دس اداروں نے مل کر یہ پوشاک تیار کی ہے
جس کے ذریعے سانس کے اُتار چڑھاؤ کو کسی اسٹیتھواسکوپ کے طرح نوٹ کیا جائے گا اور اس کی خبرتمام متعلقہ ڈاکٹروں کو پہنچائی جائے گی۔
یہ پوشاک پہننے میں تھوڑے تنگ ہے لیکن اس کے پیچھے اور سامنے دونوں طرف کئی پیزوالیکٹرک سینسر لگائے گئے ہیں۔
ان سینسرز کا کام پھپھڑوں اور سانس کی نالیوں سے آنے والی ہلکی سی آواز کو بھی سننا ہے چونکہ یہ سینسرز عین اس جگہ لگائے گئے ہیں
جہاں سینے اور پھیپھڑوں کی درست جگہ ہے اس لئے ماہرین اس کی مدد سےفوراً معلوم کر لیں گے کہ آواز کہاں سے آرہی ہے؟
ویسٹ کوٹ کے سافٹ وئیر کا تمام ڈیٹا ان آوازوں کو جمع کر تا ہے اور اس کی بنا پر پھیپھڑوں کی تصویر بناتا ہے جس سے متاثرہ حصے کی نشاندہی ہو جاتی ہے۔
اس تصویر کو موبائل میں بھی دیکھا جا سکتا ہے اور بذریعہ سرور کسی بھی جگہ پہنچایا جا سکتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے
کہ یہ کسی ماہر ڈاکٹر کی جگہ نہیں لے سکتا لیکن اس سے کافی حد تک ڈاکٹر کو معلوم ہوجائے گا کہ سانس لینے میں کس عمل میں اور کس مقام پر خرابی ہے؟
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More