وفاقی حکومت کا ایک تحفہ، عوام کی چیخیں نکال دی
وفاقی حکومت کا ایک تحفہ، عوام کی چیخیں نکال دی
وفاقی حکومت کا ایک اور تحفہ ، اب دال بھی میسر نہیں کھانے کو ۔
مہنگائی مکاؤ کا نعرہ لگا کر اتحادی حکومت نے مہنگائی بڑھاؤ کا نظریہ اپنا لیا اور ملک بھر میں مہنگائی بڑھا دی ۔
تیل اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا کرنے کا دلاسہ دینےو الوں نے آج دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری طور پر کرنے کا حکم دیا ۔
اب یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق کالے چنے جو کہ 172 روپے فی کلو مل رہے تھے اب 220 روپے کلو ہو گئے ہیں ۔
دال مسور کی قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دال مونگ کی قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔
چنے کی دال کی قیمت 190 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ۔ اب مرغی کے ساتھ ساتھ دال بھی حکومت نے غریبوں کی پہنچ سے دور کر دی ہے ۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ بھی دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے ۔