اہم خبریں

گردوں کے کینسر کا ایسا علاج جس کی تلاش ہر نظر کو،ناصرف گردے صحت مند بلکہ پورا جسم تندرست ہوجائے

گردوں کے کینسر کا ایسا علاج جس کی تلاش ہر نظر کو، ناصرف گردے صحت مند بلکہ پورا جسم تندرست ہوجائے

 

گردے کی بیماری واقعی میں ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ ڈاکٹر ہارس حسن

قریشی، جو کہ ایک معروف یورولوجسٹ ہیں، نے کچھ اہم ہدایات دی ہیں جن پر عمل کر کے ہم اپنے گردوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ہمیشہ ہر تازہ معلومات اپنے دیکھنے اور سننے والوں سے شئیر کرتے ہیں تاکہ ہر انسان ان کی اہم معلومات سے فائدہ اٹھا سکے۔

 

ڈاکٹر صاحب بتاتے ہیں کہ ہمیں اپنے گردوں کے فنکشن کیسے منظم رکھنا چاہیے ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا اور ہمارے گردے خراب ہو جاتے ہیں۔ گردے جسم کا ایک بہت اہم حصہ ہیں جو انسانی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گردے ہمارے جسم سے یورین کے ذریعے کچرا باہر نکالتے ہیں، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں، لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلتا اور ان کی گردے آہستہ آہستہ خراب ہونے لگ جاتے ہیں۔

 

Advertisement

اس لئے آج میں آپ کو کچھ ایسی معلومات دوں گا جس سے آپ گردوں کو خراب ہونے سے روک سکتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی آٹھ چیزیں، اگر ہم یہ کریں گے تو ایک صحت مند زندگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی نیند بہت زیادہ ضروری ہے۔

 

جو لوگ سات گھنٹے سے کم اپنی نیند پوری کرتے ہیں تو ان کے گردوں پر زیادہ اثر پڑتا ہے۔ جیسے کہ ہمارا موبائل فون کو چارجنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ جب کوئی چیز گرم ہو جائے تو اسے ٹھنڈا کرتے ہیں۔ بلکل ایسی ہی گردوں کو بھی ٹھیک رکھنے کے لئے نیند بہت زیادہ ضروری ہے۔

 

سرکیڈین رِدھم ایک ایسی چیز ہے جس میں کچھ ہارمونز ریلیز ہوتے ہیں اور یہ تب ہوتا ہے جب ہم سو رہے ہوتے ہیں۔ چوبیس گھنٹے کی گھڑی کے حساب سے ریلیز ہوتے ہیں، اور اگر آپ ٹائم پر سو رہے ہیں اور ٹائم سے جاگ رہے ہیں تو یہ ہارمونز آپ کے ایکٹیو رہیں گے۔

 

Advertisement

اس لئے کہتے ہیں کہ جلدی سوئیں اور جلدی جاگیں، اگر آپ کی نیند کم ہے تو اس سے آپ کی سوزش بڑھ جائے گی، پورے جسم میں، اور گردوں میں بھی۔ جس کی وجہ سے ہمارے گردوں کی چھلنیاں بھی صحیح کام نہیں کرتی۔

 

اس لئے ایک اچھی نیند نہایت ضروری ہے۔ دوسری بہت اہم چیز، نمک۔ ہم نے بہت زیادہ نہیں کھانا چاہی۔ کچھ ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ 23 گرام سے زیادہ نمک کھانا صحت کے لئے نقصان دے ہے، کیونکہ اس سے بلڈ پریشر بڑھے گا۔ زیادہ نمک سے ہمارے گردوں کو نقصان پہنچے گا، اور اس سے سوجن ہوتی ہے اور گردے فیل ہو سکتے ہیں۔

 

 

Advertisement

ہمیں چاہیے کہ فاسٹ فوڈ میں وہ چیزیں کھائیں جن میں نمک کم استعمال ہوتا ہے، کیونکہ فاسٹ فوڈ میں نمک بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے، جو ہماری صحت کے لئے بلکل بھی فائدہ مند نہیں ہے۔

 

 

تیسری بہت اہم بات، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ اس سے آپ ڈیہائیڈریٹڈ نہیں رہیں گے۔ آپ کے جسم سے جو زہریلی چیزیں ہیں وہ زیادہ پانی پینے کی وجہ سے نکل جائیں گی اور اس سے آپ کی صحت اچھی رہے گی۔ گردے کی اچھی صحت کے لیے 10 یا 15 گلاس پانی پینا چاہیے، لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پیشاب کا رنگ آپ کو بتاتا ہے کہ کتنے گلاس پانی پینا چاہیے۔ اگر آپ تھر پارکر میں ہیں تو شاید آپ کو 20-25 گلاس پانی پینا پڑے، اور سیاچن کے اندر ہیں تو دو گلاس بھی بہت ہیں۔

 

Advertisement

 

تو یہ موسم کے درجے حرارت پر منحصر کرتا ہے کہ پانی کتنا پیا جائے۔ چوتھی چیز، سگریٹ نوشی۔ یہ ہماری صحت کیلئے ہر لحاظ سے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ اس سے ہمارے گردوں پر بھی بہت گہرہ اثر پڑتا ہے، اور گردوں کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی زبان سے لے کر مسانے تک کا ہر قسم کا کینسر پیدا کر سکتی ہے۔ گردے کا بھی کینسر پیدا کرتی ہے۔

 

شراب کو بہت زیادہ نہ پیا جائے بلکہ پینا ہی نہیں چاہیے، کیونکہ جو لوگ بہت زیادہ شراب پیتے ہیں اس سے ان کے گردے ڈائیریسز ہوتے ہیں، اس سے نمکیات نکلتی ہیں۔ یہ نہ صرف گردے بلکہ جگر کو بھی خراب کر دیتی ہے۔ دل کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ کوئی بھی دوا خود سے نہ لے۔ معالج کو دکھا کر دوا کا استعمال کریں۔ کیونکہ یہ دوائیں ہماری گردوں کو خراب کر رہی ہوتی ہیں۔

 

Advertisement

ان سے پرہیز کریں۔ ہمیں ورزش کرنی چاہیے۔ یہ ہمارے لیے بہت کار آمد ہے۔ اس سے ہمارے گردے اچھے رہتے ہیں، بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ انسولین گردوں کے بیماری سے جڑی ہے۔ اگر آپ ورزش کریں گے تو آپ کو ذائبتیس ہونے کے چانسز بہت کم ہیں۔ ہمیں اپنے گردوں کے درد کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

 

اگر پیشاب بہت زیادہ آ رہا ہے تو آپ معالج کو جا کر دکھائیں۔ کھجلی، خارش ہو رہی ہے تو معالج کو دکھائیں۔ ہڈیوں میں درد ہو رہا ہے، بلڈ پریشر اگر بڑھتا ہے تو گردے خراب ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خیال رکھیں گے تو ہم گردوں کے کینسر سے بچ سکتے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

www.aitmaadtv.com  provides the article which discusses eight ways to keep your kidneys healthy. Kidneys are vital organs that filter waste products from your blood and regulate blood pressure. The article emphasizes the importance of good sleep, managing salt intake, staying hydrated, and avoiding smoking and alcohol. It also highlights the dangers of self-medication and the benefits of exercise. The article concludes by urging readers to not ignore signs of kidney problems and to seek medical attention if they experience frequent urination, itching, bone pain, or high blood pressure.

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago