ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

 

 

ارشد ندیم جو کہ پاکستان کے باعث فخر اور ہر پاکستان کی آنکھوں کا تارا ہے کیونکہ انہوں نے اولمپکس میں جولئن کا ایسا معرکہ رقم کیا ہے کہ اولمپکس کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

 

 

اس طرح وہ پاکستان میں گولڈ میڈل لانے میں کامیاب ہو گئے، اور دوسرے نمبر پر بھارت کے نیراج نے اپنے قدم جمائے۔

 

 

اس پر پاکستان میں واپسی پر لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں قافلے کی صورت پر یہاں سے لے کر جایا گیا۔

 

 

جیسے ہی وہ اگلے دن اپنے گاوں میاں چنوں پہنچے تو گاوں والوں نے بھی زبردست استقبال کیا۔

 

 

اس پر ان کے سسر نے انہیں بھینسا تحفہ میں دیا، جب ان سے اس عجیب تحفہ کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں تحفہ میں بھینسا دینا ایک اعلی روایت ہے یعنی اگر بہت خوشی اور فخر کا معاملہ ہو تو پھر تحفہ میں بھینسا دیا جاتا ہے اس لئے انہوں نے اپنے داماد کو بھینسا تحفہ میں دیا۔

 

 

 

Arshad Nadeem, an Olympic gold medal winner is the proud of nation and made a great history in Olympic javelin history. His father in law gifted him buffalo for this great victory.