لاہور (اعتماد نیوز) پوری دنیا میں بوم عشورہ پورے احترام اور خلوص سے منایا جاتا ہے۔
ایسا ہی پاکستان میں جہاں پر یہ مذہبی دن عقیدت منایا جاتا ہے، وہی عوام کے لئے تحفظ فراہم کنے کے لئے بھی، پولیس مکمل کوشش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: رٹ
لاہور (اعتماد نیوز) پوری دنیا میں بوم عشورہ پورے احترام اور خلوص سے منایا جاتا ہے۔
ایسا ہی پاکستان میں جہاں پر یہ مذہبی دن عقیدت منایا جاتا ہے، وہی عوام کے لئے تحفظ فراہم کنے کے لئے بھی، پولیس مکمل کوشش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: رٹ
اس اہم اور نازک موقعہ کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے، وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ مختلف اضلاع میں پولیس کے بتائے ہوئے ٹائم ٹیبل کے مطابق، موبائل فون کی سروسز معطل کر دے۔
پولیس کے بتائے ہوئے شیڈول کے مطابق، لاہو میں 8 سے 10 محرم تک مکمل طور پر فون کی سہولت بند رہے گی۔ شیخوپرہ میں 10 محرم کو سرسوس بند رہے گی۔ ننکانہ صاحب میں ۹ سے ۱۰ تک صبح ۸ بجے سے شام ۸ بجے تک سروس بند رہے گی۔ پورے قصور میں ۱۰ محرم کو سروس بند رہے گی۔
گوجرانوالہ میں ۹ سے ۱۰ محرم سروس بند رہے گی۔ حافظہ آباد میں ۱۰ محرم، گجرات میں ۸، ۹، ۱۰ محرم، منڈی بہاؤدین میں ۹، ۱۰ محرم، ناروال میں ۹، ۱۰ محرم سروس بند رہے گی جبکہ سیالکوٹ میں سروس بند نہیں کی جائے گی۔
راولپنڈی میں ۱۰ محرم، اٹک میں ۷، ۸، ۹ اور ۱۰ محرم، جہلم میں ۱۰ محرم، اور ضلع چکوال میں ۷ اور ۸ محرم موبائل فون کی سروسز مکمل طور پر بند ہو گی۔
سرگودھا میں ۱۰ محرم، خوشاب میں ۸ اور ۱۰ محرم، میانوالی میں ۹ اور ۱۰ محرم، بھکر میں ۶، ۷، ۷، ۹ اور ۱۰ محرم مکمل طور پر فون سروس بند رہے گی۔
فیصل آباد میں ۷ اور ۱۰ محرم، جھنگ میں ۷ اور ۱۰ محرم، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ۱۰ محرم، اور چنیوٹ میں ۷ سے ۱۰ محرم موبائل سروسز مکمل طور پر بند ہو گی۔
ملتان میں ۹، ۱۰ محرم، لودھرا میں ۱۰ محرم، خانیوال میں ۹، ۱۰ محرم اور وہاڑی میں بھی ۹، ۱۰ محرم موبائل سروسز بند رہے گی۔
ساہیوال میں ۹، ۱۰ محرم، اوکارہ میں ۹، ۱۰محرم اور پاکپتن میں ۱۰ محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔
ڈیرہ غازی خان میں ۱۰ محرم، راجن پور میں ۹، ۱۰ محرم، مظفرگڑھ اور لیہ میں ۱۰ محرم کو مو بائل فون سروسز بند رہے گی۔
بہاولپور میں ۹، ۱۰ محرم، بہاولنگر میں ۷ اور ۱۰ محرم اور رحیم یار خان میں ۹ اور ۱۰ محرم موبائل فون سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔